اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں میڈیکل لیب سے سیکڑوں پاسپورٹس برآمد

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے میڈیکل لیب پر چھاپے کے دوران سیکڑوں پاسپورٹس برآمد کرلیے۔

انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں محمد فاروق، عمر فاروق اور شاہد علی شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 130 پاسپورٹس اور متعدد سفری دستاویزات، جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس، میڈیکل لیب کی جعلی مُہریں اور لفافے بھی برآمد ہوئے۔

ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرتے تھے، ملزمان شہریوں سے میڈیکل کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مذکورہ دستاویزات کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے