اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلی پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سیفٹی وائر گارڈ کی پابندی کرانے کی ہدایت

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو موٹربائیکس پر سیفٹی وائر گارڈ کی پابندی کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز کا دورہ  کیا، انہوں نے مختلف کاونٹرز کا معائنہ کیا اورسیلف آپریٹنگ سسٹم کا بھی جائزہ لیا،مریم نواز شریف نے آٹو میٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیو بھی کی۔

مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور سہولتوں کے حوالے سے دریافت کیا،سی ٹی او عمارہ اطہر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیفٹی وائرز  کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سیفٹی وائرز  نہ ہونے کی وجہ سے چالان نہیں ہوگا تاہم یہ عوام کے تحفظ کے لئے ضروری ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے  آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈز مہم کا آغاز کیا، انہوں نے دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کیں اور موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈ نہ اتارنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،کسی کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے