اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہم اپنا اور چین جیسے دیرینہ دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنا اور چین جیسے دیرینہ دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے حکومت پاکستان پوری طرح پرعزم ہے، پاک چین لازوال دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات اس لیے کیے جاتے ہیں کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچایا جائے، ہم چینی عوام کے دکھ میں ساتھ کھڑے ہیں، ہم چائنیز سے ہمدردی اور دکھ کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

عطار تارڑ نے کہا کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس ہوا، جب ہماری سالمیت پر وار ہوتا ہےتو تمام پاکستانی اکٹھے ہوجاتے ہیں، ہم اپنا اور چین جیسے دیرینہ دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آج کے اجلاس میں سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے جے آئی ٹی کے قیام پر مشاورت ہوئی ہے، ایک جے آئی ٹی بنائی جائے گی جواس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کیے ، ہم 2018میں پرامن پاکستان چھوڑ کرگئے تھے، 2013میں جب آئے تو آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے،اب دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، جب تک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کوجڑسے اکھاڑنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، چینی قوم اور قیادت کیلئے ہمارے بہت مثبت جذبات ہیں، چین نے پاکستان کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا یکم اپریل کو اجلاس ہو رہا ہے ، اپوزیشن بھی قومی اسمبلی میں دہشتگردی کے معاملے پر کردار ادا کرے، بانی پی ٹی آئی اپنے قول وفعل کے خود ذمہ دار ہیں، بانی پی ٹی آئی قانون کے مطابق اپنے قول وفعل کی سزابھگت رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے