27 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا بھی امکان ہے۔
اس کے علاوہ محسن نقوی کی نگران کابینہ کے وزیر بلال افضل قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہو گئے ہیں، بلال افضل گزشتہ ماہ سبکدوش ہونے والی پنجاب کی نگران کابینہ میں وزیر تھے۔
پی سی بی ذرائع نے کہا ہے کہ بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے، معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی بطور ایکس آفیسیو ممبر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔