اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گنگارام ہسپتال: شعبہ ریڈیالوجی کی فیسوں میں کروڑوں کے غبن کا انکشاف

27 Mar 2024
27 Mar 2024

لاہور:(محمد بلال) گنگارام ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی کی فیسوں میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پنجاب کی مالی سال 23- 2022 کی  آڈٹ رپورٹ نے کرپشن و غبن  کےتمام  پول کھول دیئے۔

رپورٹ کے مطابق  گنگارام ہسپتال کی انتظامیہ نے ایم آر آئی، سٹی سکین، ایکسرے، ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹوں کی فیس کی مد میں دو مالی سالوں میں 17 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد پیسے اکٹھے کیے،  بینک کی رسیدوں کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے  صرف 3 کروڑ 81 لاکھ 58 ہزار 619 روپے  بینک میں جمع کروائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک کی سٹیٹمنٹ کے مطابق 14 کروڑ 38 لاکھ  90 ہزار 465 روپے بینک میں جمع ہی نہیں کروائے گئے، 14 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی رسیدیں ہی موجود نہیں ہیں جبکہ  2 سال اور 9 مہینے سے ابھی تک کوئی بینک ڈیپوزٹ رسیدیں جمع نہیں کروائی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق  ہسپتال کے تمام شعبہ جات مریضوں سے فیس کے پیسے لیکر کیشئر کو جمع کرواتے تھے، کیشئر نے نہ پیسے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائے اور نہ ہی کوئی ریکارڈ موجود ہے، جعلی رسید کے خلاف نقد رقم کی وصولی کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، آڈٹ آفیسر نے فوری طور پر رسیدیں جمع کروانے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ 14 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع نہ کروانے پر ذمہ داران سے انٹرسٹ وصول کیا جائے، اس وقت کے ایم ایس ، ڈائریکٹر فنانس اور کیشئر کا احتساب کیا جائے،انٹرنل آڈٹ آفیسر آڈٹ کر کے گزشتہ پانچ سال کی بینک رسیدیں چیک کریں۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں کرپشن کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ایم ایس ،ڈائریکٹر فنانس اور کیشئر کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا،تمام ملوث افراد سے ریکوری کروائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے