اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا: شاہین آفریدی

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا۔

لاہور قلندرز اور پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ثمین رانا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں کہا کہ 2022 میں جب کپتان بنایا گیا تو مجھے تب بھی یقین نہیں آیا، شاہد آفریدی نے مجھے کپتانی سے اس لیے منع کیا تھا کہ انہیں میری باؤلنگ متاثر ہونے کا ڈر تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ٹیم ہارے تو سب سوچتے ہیں کہ کپتان نے ہروایا لیکن ایسا نہیں ہوتا ہے، 11 کی ٹیم پر الزام صرف ایک قیادت کرنے والے شخص پر آتا ہے۔

شاہین نے کہا کہ کپتانی میں ہر صورتحال میں سب کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنا چاہیے، میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا، ڈنڈا جسم کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ زبان دل میں سوراخ کر سکتی ہے اس کو درست جگہ پر استعمال کرنا چاہیے۔

ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا ہے کہ کھیل کو کھیل سمجھیں، زیادہ سمجھانے سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا، کھلاڑی کو بیک کرنا اور اعتماد دینا چاہیے کیونکہ وہ اپنی مہارت اور محنت سے یہاں تک پہنچتا ہے، کرکٹ میں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے