اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کی کپتانی پھر بابراعظم کو دینے کی خبریں سرگرم

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کے سپرد کرنے کی خبریں سرگرم ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر سے کپتان بنانے کی باتیں ہونے لگی ہیں اور اس حوالے سے بابر اعظم سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کے رابطوں کی اطلاع بھی ملی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بابر اعظم گزشتہ رات عمرے کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے ہیں اور اب ایبٹ آباد روانگی سے قبل بابر اعظم کی بورڈ آفیشلز سے ملاقات کا امکان ہے۔

اس معاملے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بنانے کے حوالے سے اطلاعات تو ملی ہیں لیکن بابر اعظم نے کپتانی کی پیشکش ہونے پر اسے قبول کرنے کا ابھی ذہن نہیں بنایا۔

قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو وہ مختلف پہلوؤں پر بات کریں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی پریس کانفرنس میں کپتان کے تقرر پر تبصرے کے بعد نئے کپتان کی افواہیں بڑھ گئی ہیں، محسن نقوی نے کپتانی کے فیصلے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کو سونپا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے