اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا، آپریٹر کو فی کلومیٹر 23 روپے زیادہ ادا کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

لاہور کی سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ کو پرانے کرایوں پر چلانا حکومت کیلئے درد سر بن گیا، حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوامی سواری پر بھی اثر انداز ہو گا، پنجاب کے پانچ ماس ٹرانزٹ سسٹم چلانے کے لئے فیول کی مد میں اربوں روپے اخراجات زیادہ ہوں گے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے زائد اخراجات سے متعلق رپورٹ تیار کر لی۔

گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو بس چلانے کے لئے نیا فارمولا سامنے آ گیا، نجی کمپنی ویڈا کو فی کلومیٹر پیسوں کی ادائیگی زیادہ کرنے کی تجویز دے دی گئی، ویڈا کمپنی کو سالانہ سرکاری خزانے سے رقم ادا کی جا رہی ہے، ویڈا کمپنی کو فی کلومیٹر 412 روپے ادا کئے جا رہے ہیں، اب ویڈا کمپنی کو فی کلومیٹر 435 روپے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے میٹرو بس سبسڈی کی مد میں 14 کروڑ 50 لاکھ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے