اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین تیار کرلی

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے (سگ گزیدگی) کتے کے کاٹے کی ویکسین “ڈاؤ ریب” تیار کرلی۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں ” ڈاؤ ریب” کا افتتاح کیا۔ ویکسین ایک فون کال پر 48  گھنٹے میں مطلوبہ مقام پر پہنچا دی جائے گی۔ ابتدائی  طور پر یہ سہولت صوبہ سندھ میں متعارف کرائی گئی ہے جسے بعد ازاں ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی کا کہنا تھا کہ  ڈاؤ یونیورسٹی نے برسوں کی عرق ریز تحقیق اور ملک کے ریگولیٹری مراحل سے گزر کر اوجھا  کیمپس میں اینٹی رے بیز ویکسین  کی تجارتی پیداوار  کا آغاز کیا، اس کا مکمل کورس 1500 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ڈاؤ ریب” کی 30 ہزار خوراکیں  تقسیم کاری کے نیٹ ورک کو فراہم کردی گئی ہیں جو اوجھا کیمپس میں قائم ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف لائف سائنسز نے درآمد شدہ خام مال سے تیار کی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی  نے کورورنا وبا کے دنوں میں آئی وی آئی جی امیونو گلوبلین  تیار کی تھی جس کے استعمال سے  کورونا  کے سینکڑوں مریضوں کو نئی  زندگی ملی تھی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں 20 لاکھ اینٹی ریبیز کی خوراک درکار ہوتی ہیں۔ پاکستان میں کتے کی کاٹے کی ویکسین کا انحصار بیرون ملک سے درآمد کی گئی ویکسین پر تھا۔

اس وقت بھی  اینٹی ریبیز ویکسین کی قلت 70 فیصد ہے مقامی طور پر تیاری کے بعد  پاکستان میں اے آر وی کی دستیابی آسان ہوجائے گی۔

یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تقریبا ہر سال 10 لاکھ لوگ آوارہ کتوں کے کاٹنے کا شکار ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں ریبیز کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق پانچ سے چھ ہزار اموات ہوتی ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سالانہ 20 لاکھ سے زائد اینٹی ریبیز ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے ان میں زیادہ تر بھارت سے درآمد کی جاتی ہیں اس وقت پاکستان کو قیمتوں کے تعین پر تنازع کی وجہ سے اے آر وی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے