اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جانتے ہیں تربوز استعمال کرنے کے کیا فوائد ہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے تربوز کے استعمال سے حاصل ہونیوالے فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں ایک امینو ایسڈcitrulline کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ لائیکوپین سے بھی دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ لائیکوپین کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

اسی طرح تربوز میں موجود غذائی اجزا جوڑوں کو ورم سے تحفظ فراہم کرتے ہیں،تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ تربوز کھانے سے جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے،تربوز کے ایک ٹکڑے کو کھانے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن اے کی 9 سے 11 فیصد مقدار مل جاتی ہے۔ٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس کی کمی سے عمر بڑھنے سے بینائی میں تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ تربوز کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو اس پھل کو کھانے سے ڈی ہائیڈریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ہمارے جسم کے تمام خلیات کو اپنے افعال کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور پانی کی معمولی کمی سے بھی تھکاوٹ اور سستی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے