اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فالج سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ماہرین نے مشکل مسئلے کاحل بتا دیا

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے فالج سے بچنے سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کی اس تحقیق میں ساڑھے 7 لاکھ افراد پر ہونے والی 15 ایسی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا جن میں ہر قسم کی جسمانی سرگرمیوں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے یا سست طرز زندگی کو متعدد دائمی امراض بشمول موٹاپے، امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ 2 اور فالج کا خطرہ بڑھانے والا عنصر قرار دیا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کم از کم وقت تک ورزش کرنے سے بھی فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے، چاہے عمر جو بھی ہو۔درحقیقت بہت کم ورزش جیسے چند منٹ کی چہل قدمی یا سیڑھیاں چڑھنے سے بھی فالج کا خطرہ 10 سے 30 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

فالج کی 2 اقسام ہیں، ایک برین ہیمرج ہے جس میں دماغی شریان پھٹ جاتی ہے جبکہ دوسری قسم میں دماغ کو خون پہنچانے والی شریان بلاک ہوجاتی ہے جس سے آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور دماغ کو نقصان پہنچتا ہے، اسے طبی زبان میں ischemic stroke کہا جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ہلکی پھلکی ورزش سے ischemic stroke کا خطرہ 13 فیصد تک گھٹ جاتا ہے،اسی طرح معمولی ورزش سے برین ہیمرج کا خطرہ 16 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ معتدل حد تک ورزش کرتے ہیں تو فالج کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ ہم نے تحقیقی رپورٹس کا منظم جائزہ لیا اور دریافت کیا کہ بہت کم وقت تک کی جانے والی جسمانی سرگرمیوں سے بھی فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے