اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل، ترقیاتی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی، انہوں نے کہا تدریسی عمل اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے جلد یونیورسٹیوں کا دورہ کروں گا، عصر حاضر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی افادیت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، عالمی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

 چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے مسائل حل کرکے انہیں ہنر کی ترویج کے حقیقی مرکز بنائیں گے، نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے