اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم کوالٹی پلیئر ہے، سکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں: ڈیرن سیمی

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کوالٹی پلیئر ہے، ان کو سکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں۔

ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم  نے ملتان سلطانز کے خلاف 20 رنز کم سکور کئے،147 اس وکٹ پر کم سکور تھا، بولرز  نے کم سکور کے باوجود اچھی فائٹ کی۔

ان کا کہنا تھا ہم  نے پاور پلے کے بعد اچھا نہیں کھیلا،  مہران ممتاز  نے پاور پلے میں کوالٹی بولنگ کی۔

ڈیرن سیمی نے کہا بابر اعظم کو سکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں، ان کی قائدانہ صلاحیتیں اور نکھر چکی ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے تجربے سے بابر کو مستفید کروں۔

انہوں نے مزید کہا پی ایس ایل میں ہر سال نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، میں ٹیم کے پلیئرز کو کہتا ہوں کہ یہاں اچھا کھیلیں ، قومی ٹیم کے دروازے کھلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے