اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9 ایلیمنیٹر ون: اسلام آباد اور کوئٹہ آج بقا کی جنگ لڑیں گی

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں بقا کی جنگ لڑیں گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تاہم میچ ہارنے کے باوجود پشاور زلمی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی۔

آج ایک اور ٹیم کے پی ایس ایل سیزن 9 سے رخصتی کا وقت ہے، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کا ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی سے مقابلہ ہو گا۔

پشاور زلمی کا مقابلہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم کے ساتھ 16 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے