اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افتخار احمد اور جیسن رائے میچ کے دوران الجھ پڑے

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک) بیٹنگ میں جارحانہ انداز اپنانے والے افتخار احمد نے دوران فیلڈنگ بھی جارحانہ رویہ اختیار کرلیا۔

منگل کی شب ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بیٹر جیسن رائے کے آؤٹ ہونے کے بعد فیلڈر افتخار احمد نے ہاتھ کا اشارہ کیا اور ان پر طنزیہ جملے کسے۔

جس پر پویلین کی جانب لوٹنے والے جیسن رائے واپس آئے اور افتخار احمد کے جملوں کا جواب دیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بیچ میں آگئے اور معاملے کو رفع دفع کرایا۔

بعد ازاں جیسن رائے غصے کی حالت میں ڈریسنگ روم میں پہنچے اور اپنے گلوز اور پیڈ پھینکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افتخار احمد متعدد مواقع پر جارحانہ انداز میں حریف کھلاڑیوں سے محاذ آرائی اور تکرار کرتے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے