اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک کیویز سیریز کا شیڈول فائنل، بلیک کیپس اگلے ماہ پاکستان آئیں گی

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ سے سیریز کا شیڈول فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  کیوی ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے اگلے ماہ پاکستان آئے گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے، سیریز کے تمام میچز  راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہوں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کے میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم  میں کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے