اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور سیکرٹری شبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اڈیالہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے