جرم وانصاف
جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب
08 Mar 2024
08 Mar 2024
(لاہور نیوز) جلاؤ گھیراؤ کیس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لئے گئے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نوید اقبال نے دونوں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔
بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی، ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔