(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا فیصلہ سامنے آ گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کل فل کورٹ کا اجلاس طلب کر لیا، ساڑھے 10 بجے لاہور ہائیکورٹ کے فل کورٹ ججز کا اجلاس لائبریری ہال میں ہوگا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز شرکت کریں گے۔
اجلاس میں سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق غور کیا جائے گا۔
انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو
جسٹس ملک شہزاد احمد خان کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بننے کے بعد انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد حمد خان انتظامی کمیٹی کے سربراہ بن گئے، سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم انتظامی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس صداقت علی خان بھی انتظامی کمیٹی میں شامل ہیں۔