08 Mar 2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 4 کارروائیوں میں114کلوسےزائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 5ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی،راولپنڈی،قلات اور اٹک میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 93 کلو چرس،18کلو افیون برآمد کی گئی ۔
حکام کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران 3کلو 600گرام آئس بھی برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔