اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں، 122 کلومنشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار

06 Mar 2024
06 Mar 2024

(لاہور نیوز) اےاین ایف نے ملک بھر میں 11 کارروائیوں کے دوران 122 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ12ملزمان گرفتار کیے گئے۔

اے این ایف حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، لاہور، خیبر، فیصل آباد، بلوچستان، حیدرآباد، پشاور،گلگت اورجہلم میں کی گئیں، کارروائی کےدوران 43 کلو افیون،22 کلو میتھا ڈون،54 کلو900گرام چرس برآمدکی گئی۔

حکام کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 2 کلو50 گرام آئس، 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، کارروائی میں تین 30 بور پستول بمعہ 7 میگزین اور 15 راؤنڈ بھی برآمد کیے گئے ۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے