اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

17 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 17 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 21 میں 7 سالہ سروس پوری ہونے پر ٹائم سکیل پروموشن دیتے ہوئے گریڈ 22 میں اپ گریڈ کر دیا۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کی رجسٹرار جزیلہ اسلم کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، فیصل آباد اینٹی کرپشن کے جج عبدالرحمان، جج بینکنگ کورٹ راولپنڈی عابد رضوان عابد، سیشن جج ڈی جی خان خالد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔

سیشن جج امجد اقبال رانجھا، سیشن جج محمد جوادالحسن، سیشن جج ملک شبیر احمد، سیشن جج بخت فخر بہزاد، سیشن جج بہاولپور محمد اکرم، سیشن جج وسیم الرحمان، سیشن جج محمد یار گوندل کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے