اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

04 Mar 2024
04 Mar 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ جیل جاتے ہیں تو روک دیا جاتا ہے، عدالت کا حکم تھا لیکن پھر بھی ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے