اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آج مدمقابل ہونگے

03 Mar 2024
03 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج ایک میچ ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونیوالے دونوں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگئے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان دن دو بجے شیڈول تھا بارش کے باعث ٹاس تک نہ ہو سکا۔

دوسرا میچ رات 7 بجے میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اسے بھی منسوخ کر دیا گیا۔

دونوں میچز منسوخ ہونے کے باعث چاروں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا بھی ایک پوائنٹ کے ساتھ کھاتہ کھل گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے