اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کیلئےریلیف کا اعلان

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کےگھی، کوکنگ آئل، چائے، اور دیگراشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 سے 100 روپے تک کمی کی گئی ہے، برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی پیک تک کمی کر دی گئی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈالڈا کوکنگ آئل 523 روپے سے کم ہو کر 508 روپے میں دستیاب ہوگا، مختلف برانڈز کےصابن بھی 15 سے 40 روپے تک سستے کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر آئندہ ماہ سے رمضان ریلیف پیکیج کا بھی آغاز ہوگا، یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت تقریباً 20 اشیاء پر ریلیف ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے