اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف ایک قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں سے مستعفی

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے استعفیٰ دے دیا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے این اے 132 قصور سے استعفیٰ دیا ہے۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور کے حلقہ پی پی 158 اور پی پی 164 کی نشست بھی چھوڑ دی ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف نے لاہور کے قومی حلقہ این اے 123 کی نشست برقرار رکھی ہے۔

دوسری جانب نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے این اے 119 کی نشست چھوڑ دی، حمزہ شہباز بھی لاہور کی صوبائی نشست نہیں رکھیں گے۔

سردارغلام عباس چکوال، رانا تنویر شیخوپورہ اور احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان، جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے