اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی: سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے 2 پولنگ بوتھ قائم

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہو گا جس کیلئے ایوان میں 2 پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کریں گے۔

سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مدمقابل ہوں گے، دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا، بوتھ کے اردگرد پردے لگا کر راز داری کو یقینی بنایا گیا ہے، پولنگ بوتھ کے اوپر باقاعدہ طور پر کنوپی بھی لگائی گئی ہے، راز داری کے پیش نظر پولنگ بوتھ کو مکمل طور پر کور کیا گیا ہے۔

سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب نے بتایا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے