23 Feb 2024
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 17 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق کی ایک ایک خاتون امیدوار کامیاب قرار پائی ہے۔
پنجاب سے قومی اسمبلی کی 12 مخصوص نشستوں پر فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔