21 Feb 2024
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سپورٹس ویک کے تیسرے روز کھیلوں کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں۔
سپورٹس ویک کے تیسرے روز مختلف شعبہ جات کے طلبا و طالبات کے مابین کرکٹ، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس ، شطرنج، لڈو، فٹ بال اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، تمام شعبہ جات کے طلبا و طالبات نے اپنے شعبہ جات کو سجا دیا۔
اپنے بیان میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ سپورٹس ویک کے انعقاد کا مقصد طلباء کو تعلیم کے ساتھ تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے ، کھیلوں کی سرگرمیاں طلبا و طالبات کو چست و توانا رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔
انہوں نے تمام شعبہ جات میں کامیابی کے ساتھ سپورٹس ویک منعقد کرانے پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد علی کلاسر اور ان کی ٹیم کو سراہا۔