اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک کا سالانہ امتحان، لاہور تعلیمی بورڈ کو امتحانی سنٹرز کی قلت کا سامنا

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک)لاہور تعلیمی بورڈ کو مارچ میں ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے امتحانی سنٹرز کی قلت کا سامنا،لاہور بورڈ کے لارنس روڈ پر امتحانی سنٹرز ایک سال سے بند پڑے ہیں۔

لاہور بورڈ کی انتظامیہ کی بدانتظامی عروج پر ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ کو 70 سے زائد امتحانی سنٹرز کی کمی کا سامنا ہے،طلباء کے امتحانی سنٹرز سکولوں اور کالجوں میں بنانے کے باوجود سنٹرز کی تعداد کم ہے۔

لارنس روڈ امتحانی سنٹرز میں ہزاروں طلبہ امتحان دے سکتے ہیں تاہم لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے دفاتر قائم کررکھے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے بھی لاہور بورڈ کو اپنے امتحانی سنٹرز دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق لارنس روڈ امتحانی مراکز کو استعمال نہ کیا گیا تو سالانہ امتحانات میں شدید بد انتظامی کا خطرہ ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ کی انتظامیہ اپنے مفادات کے لئے طلباء کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے