اپ ڈیٹس
  • 297.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

آج کے بچے کو ہم ایک اچھا ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے آج کے بچے کو ہم ایک تاجر نہیں بلکہ ایک اچھا ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے امیر الدین میڈیکل کالج میں وائیٹ کوٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا انتہائی خوبصورت وائیٹ کوٹ تقریب سجانے پر پرنسپل اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، آج کا دن ہر وائیٹ کوٹ پہننے والے بچے کیلئے بہت اہم ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے یہ بچے بہترین کالج امیر الدین میڈیکل کالج میں پڑھ رہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو لاکھوں میں سے طب کے شعبہ کیلئے چنا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا اللہ تعالیٰ نے مجھے دنیا کے پانچ ممالک میں خدمت انسانیت کا موقع فراہم کیا، ایک مریض کی دعا آسمان تک جاتی ہے، اللہ تعالیٰ نے خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں رکھا، آج کے بچے کو ہم ایک تاجر نہیں بلکہ ایک اچھا ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں، آج یہ مقام مجھے میرے والدین اور مریضوں کی دعاؤں سے حاصل ہوا ہے، ہمارے پاس ہر چیز اللہ پاک کی امانت ہے، ایک ڈاکٹر کے اچھے رویے سے مریض کی آدھی بیماری دور ہو جاتی ہے۔

اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید کا شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا وائیٹ کوٹ تقریب میں تشریف لانے پر اپنے استاد و وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج تمام طلباء و طالبات کی کامیابی پر ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنے والے ایک ڈاکٹر کا بڑا مقام ہوتا ہے، میں نے زندگی میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو ہمیشہ خدمت انسانیت میں ہی مصروف پایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے