اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فرخ حبیب جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس سے ڈسچارج

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس سے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو ڈسچارج کر دیا۔

پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں فرخ حبیب کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر مملکت کی جانب سے درخواستِ قبل از گرفتاری ضمانت واپس لے لی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں آئی پی پی رہنما کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے