اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، خواجہ نافے 60 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، سعود شکیل نے 40 اور جیسن رائے نے 24 رنز بنائے۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے، سکندر رضا نے 18 ، وین ڈوسن نے 15، شاہین شاہ آفریدی نے 12اور عبداللہ شفیق نے 11رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد حسنین نے دو،دو جبکہ محمد عامر، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے