اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤگھیراؤ مقدمات: یاسمین راشد و دیگر پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائد ہونیکا امکان

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(لاہور نیوز) جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائد ہونے کاامکان ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز  تقریر ، جلاؤ گھیراؤ اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات پر سماعت کی۔

 پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو  عدالت میں پیش کیا گیا۔

 عدالت نے دونوں مقدمات میں آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 واضح رہے کہ  انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے