اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست خارج

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی آفاق احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے چیئرمین الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن غیر قانونی قرار دے چکا ہے، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے۔

آفاق احمد ایڈووکیٹ نے موقف اپناتے ہوئے استدعا کی ہے کہ اس وقت پارٹی کا کوئی عہدیدار موجود نہیں اور الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نامی پارٹی کا کوئی وجود نہیں لہٰذا عدالت الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے اور پی ٹی آئی کے منتخب سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کا حکم دے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے آفاق احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے