اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم وفاق میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے: عطا اللہ تارڑ

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج ہم پنجاب میں 150 کے ہندسے تک پہنچ جائیں گے اور سادہ اکثریت حاصل کر لیں گے، شمشیر مزاری اور وسیم قادر نے ہمیں جوائن کیا ہے، آج اور کل کوشش ہو گی مزید ایم این ایز کی جوائننگ کرائی جائے، ایم پی اے کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کے ساتھ ہماری مشاورت چل رہی ہے، ہماری پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ مشاورت جاری ہے، کوشش ہو گی وزیراعظم کے امیدوار کیلئے مشاورت سے اعلان کیا جائے، ہم پنجاب اور وفاق میں سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر ابھرے ہیں، ہم وفاق میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن والے دن بطور امیدوار 100 پولنگ سٹیشنز پر گیا ہوں، میرے حلقے میں کہیں پتا نہیں ٹوٹا، کہیں لڑائی اور جھگڑا نہیں ہوا، انتظامیہ اور الیکشن کمیشن نے اپنا کردار غیر جانبداری سے ادا کیا، دھاندلی کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے یہ نامناسب اور غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کے پی میں آپ کے امیدوار جیت گئے تو وہاں دھاندلی نہیں ہوئی، اگر پنجاب اور سندھ میں آپ کے امیدوار ہار گئے تو کیا ادھر دھاندلی ہوئی ہے؟ شفاف، غیر جانبدار انتخابات ہوئے ہیں، پنجاب میں ہماری حکومت قائم ہو چکی ہے، سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے