اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے فاقے کو الزائمز ز کیخلاف مفید قرار دے دیا

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین نے کہا ہےکہ فاقہ کرنا ممکنہ طور پر الزائمرز سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق تحقیق  میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فاقے کرنے سے جسم کے اندر ہونے والی سوزش کو کم کیا جاسکتا ہے۔سوزش جسم کا کسی انفیکشن یا چوٹ کے خلاف ایک  قدرتی عمل ہوتا ہے۔ تاہم دائمی سوزش کی کیفیت (ایسی کیفیت جب جسم بغیر کسی وجہ کے سوزش کرنے والے خلیوں کو خارج کرتا ہے) الزائمرز، پارکنسنز اور ٹائپ 2 ذیا بیطس جیسی بیماریوں سے تعلق رکھتی ہے۔

تحقیق میں ماہرین نے تقریبا 2  درجن ایسے افراد کا معائنہ کیا جنہوں نے 24 گھنٹوں تک صرف پانی پیا تھا،رضا کاروں نے صبح آٹھ بجے سے پہلے 500 کیلوری کا ناشتہ کیا اور پھر 24 گھنٹوں تک فاقے پر رہے اور اس دوران انہیں صرف پانی پینے کی اجازت تھی جس کے بعد ان کو اگلے دن 500 کیلوری کا ناشتہ دیا گیا۔

ان افراد کے فاقے سے قبل، 24 گھنٹے کے دورانیے کے اختتام اور پھر اگلے دن ناشتہ کھانے کے بعد خون کے نمونے لیے گئے۔نتائج میں دیکھا گیا کہ ایک روز ایریکیڈونک ایسڈ نامی لِیپِڈ (جن میں توانائی ذخیرہ ہوتی ہے اور یہ خلیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرتا ہے) میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔البتہ، جیسے ہی ان افراد نے دوبارہ کھانا کھایا ایریکیڈونک ایسڈ کی سطح میں کمی دیکھی گئی۔

آزمائشوں میں ایریکیڈونک ایسڈ کی زیادہ مقدار سوزش کرنے والے این آیل آر پی 3 خلیوں کی سرگرمی کو کم کرتی ہوئی پائی گئی۔ یہ خلیے الزائمرز اور پارکنسنز بیماری کے بڑا گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ اور اس صورت میں فاقہ  جسم میں سوزش کو کم کرتا ہوا پایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے