اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آیوشمان کھرانہ کو '' دل دل پاکستان'گانا مہنگا پڑگیا،بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں، اداکار کی جلاوطنی کا مطالبہ

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ کی جانب سے پاکستانی نغمہ''دل دل پاکستان'' گانےپر بھارتیوں نے اداکار کی جلاوطنی کے مطالبے شروع کردیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر آیوشمان کھرانہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں لائیو کنسرٹ کے دوران پاکستانی ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی غصے سے سیخ پا ہوگئے اور بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ پر تنقید کے تیر برسانے لگے۔

ڈاکٹر نویا نامی بھارتی صارف نے ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالی ووڈ اداکار پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرتے ہیں،مجھے نہیں معلوم کہ انہیں رام مندر کی تقریب میں کیوں بلایا گیا تھا۔ سونیا نامی صارف نے مطالبہ کیا کہ آیوشمان کھرانہ کا بائیکاٹ کریں اور انہیں پاکستان میں رہنے کے لیے جلاوطن کیا جائے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آیوشمان کھرانہ کی یہ وائرل ویڈیو دراصل 7 سال پُرانی ہے، یہ ویڈیو 2017 میں دبئی میں ہونے والے کنسرٹ کی ہے جس میں آیوشمان کھرانہ نے بھی پرفارم کیا تھا۔اس کنسرٹ میں آیوشمان کھرانہ نے بھارت کی مختلف ریاستوں اور علاقوں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے بھائی اپارشکتی کھرانہ کے ہمراہ ’دل دل پاکستان‘ اور ’چک دے انڈیا‘ گانے پر پرفارم بھی کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے