اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی اے کا غیرقانونی سم کارڈز کی روک تھام کیلئے اہم اقدام

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سم کارڈز کے اجراء کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کرتے ہوئے ڈوپلیکیٹ سم کارڈ کی فعالیت سے متعلق شرائط میں تبدیلی کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں کے بعد دوسری نئی سم کے اجراء اور فعالیت کیلئے اب 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن کا وقت درکار ہو گا تاہم پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہو جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق ڈوپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر کا اجراء بھی 8 گھنٹے میں ہو جائے گا۔

حکام پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے سم کارڈز کے اجراء سے متعلق  نئے اسٹینڈرڈ  آف پروسیجرز (ایس او پیز) کا نفاذ 24 جنوری 2024 سے ہو گا۔

پی ٹی اے کے  مطابق فیصلہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء اور جعلی انگوٹھوں کے نشانات کے استعمال کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے