اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مرتضیٰ سولنگی کا پاکستان اور ایران کے درمیان تناؤ میں کمی کا خیرمقدم

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان اور ایران کے مشترکہ پریس بیان پر خیرمقدم کیا۔

 مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنی بصیرت سے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، سفارتی تاریخ میں تیزی سے تناؤ کم کرنے کا تمام کریڈٹ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو جاتا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان اور ایران کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے وزارت خارجہ امور کا پریس ریلیز بھی شیئر کیا، پریس بیان کے مطابق پاکستان اور ایران دونوں ممالک کے سفیروں کی 26 جنوری 2024 تک اپنے اپنے عہدوں پر واپسی پر اتفاق ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے