اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خدشہ

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہےکہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور  ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ کالام منفی 7 ، گلگت اور استور منفی 6، چترال، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ منفی 3 ، چکوال منفی 2، اسلام آباد 2، پشاور اور بنوں3، لاہور، ملتان،ڈیرہ غازی خان 5، سکھر، مٹھی، سرگودھا 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں پاک افغان سرحدی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے 7 درجے نیچےگرگیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے