اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو کی بجلی چوری مہم میں عام صارفین بھی متاثر

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(لاہور نیوز) لیسکو کی بجلی چوری مہم میں عام صارفین بھی متاثر ہونے لگے۔

لیسکو فیلڈ عملے کی غلطیوں کا خمیازہ بھی بجلی صارفین بھگتنے پر مجبور ہیں۔ لیسکو کا فیلڈ عملہ ٹارگٹ پورا کرنے کے چکر میں بغیر تصدیق کے ہی مقدمات درج کروانے لگا۔

ذرائع کے مطابق میٹر خراب ہونے پر ایم اینڈ ٹی رپورٹ کے بغیر ہی مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔ لیسکو اتھارٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہر سب ڈویژن کو روزانہ 3 سے 5 مقدمات درج کروانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ سرد موسم کے باعث بجلی چوری میں کمی آئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے