اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو آپ نے تیر پر ٹھپہ لگا کر اسے جتوانا ہے: بلاول بھٹو

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 8 فروری کو آپ نے تیر پر ٹھپہ لگا کر اسے جتوانا ہے۔

انہوں نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے باقی پارٹیوں کو کوئی فکر نہیں کہ عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، مجھے آپ کی فکر ہے میں آپ کے لئے الیکشن لڑ رہا ہوں، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ 17 وزارتیں ختم کر کے 3 سو ارب روپے آپ پر خرچ کروں گا، آپ کے ٹیکس کا 15 سو اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے وہ میں عوام پر خرچ کروں گا، غریبوں کو مفت بجلی دوں گا،  اگر آپ نے مجھے منتخب کیا تو میں اپنے منشور کے 10 نکات پر عمل درآمد کروں گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ آپ نے نوجوانوں کے پاس جانا ہے کہ آپ تیر پر مہر لگائیں میں یوتھ کارڈ کے ذریعے ان کی امداد کروں گا، میں یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کروں گا، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ہمارا مقابلہ بھوک سے ہے، مہنگائی سے ہے،8 فروری کو آپ نے تیر پر ٹھپہ لگا کر اسے جتوانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے