اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ کھیلنے سے انکار پر تنقید کے بعد حارث رؤف ریٹائر ہونا چاہتے تھے

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حارث رؤف نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے دلبرداشتہ ہوکرانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ لیا تھا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے مسلسل حارث کے ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کے فیصلے پر تنقید کی اور میڈیا میں آکر باتیں کیں کہ وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے گریز کررہے ہیں۔

تنقید نے فاسٹ بولر کو مایوس کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے  مختصراً بین الاقوامی ریٹائرمنٹ پرغور کیا لیکن دوستوں سے مشورہ لینے کے بعد انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی اور توجہ اپنے کرکٹ کیریئر کی طرف کی۔

سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے غیر معمولی سپیڈ کی وجہ سے انہیں ’فراری‘ قرار دیا تھا۔

مکی انہیں ورلڈکپ کے دوران مسلسل قائل کرتے رہے کہ آپ میرے سب سے اہم ہتھیار ہو، میں آپ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ایکشن میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن حارث رؤف یہ کہہ کر مسلسل انکار کرتے رہے کہ ڈیڑھ سال میں ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہے، اگر ٹیسٹ کھیلنے کی کوشش کی تو میں ان فٹ ہوسکتا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ورلڈکپ کے دوران ٹیم انتظامیہ کو کہہ چکے تھے کہ موجودہ فٹنس کے ساتھ اگر میں نے ٹیسٹ کھیلا تو مجھے فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو بھی یہی کہا تھا کہ میری فٹنس ایسی نہیں ہے کہ ایک دن میں دس بارہ اوورز کراؤں اور 80اوورز فیلڈ میں رہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے