اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عباس آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں سٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے سکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی، اگلے 2 میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 3 اور دوسرے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے پہلے 2 میچز جیت لیے ہیں جبکہ تیسرا میچ کل شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے