اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری قومی نصب العین کی تیاری کا دن ہے: شہبازشریف

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(لاہور نیوز)صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری قومی نصب العین کی تیاری کا دن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کے انتخاب کا دِن محض ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا دِن نہیں بلکہ یہ قومی نصب العین کی تیاری کا دِن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے معاشی بحالی، قوم کے اتحاد، نفرتوں کے خاتمے، تعلیم، صحت، روزگارکی فراہمی، نوجوانوں کو روشن مستقبل دینے کیلئے ایک بار پھر ہم سب کے مل کر کام کرنے کے عہد کا دِن بھی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئیں نفرتیں مٹا کر پاکستان کیلئے، عوام کے روزگار کیلئے، سستی بجلی اور گیس، مہنگائی میں کمی، ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک ہوجائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے