اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیاں، محمد حفیظ نے کھلاڑیوں پر لیگز کے دروازے بند کردیئے

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکامیاں ،سینئر کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے درمیان ٹھن گئی۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کھلاڑیوں پر لیگز کے دروازے بند کردیئے، بورڈ نے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کیلئے این او سیز جاری کی تھیں جس پر محمد حفیظ نے کچھ کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے منع کردیا۔

کلیئرنس نہ دینے اور اعتراض کرنے پر سینئر کھلاڑی ٹیم ڈائریکٹر سے ناراض ہوگئے، کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر کے درمیان تلخی کے باعث بات چیت بھی کم ہوگئی۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی ، شاداب خان ، اعظم خان اور محمد وسیم کے IL-T20 سے معاہدے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے