اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈیبیو سیریز میں ایک اور اعزاز عامر جمال کے نام

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

عامر جمال آسٹریلیا کیخلاف ایک ٹیسٹ میچ کی اننگز میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔

عامر جمال سے قبل وسیم اکرم نے 1990 میں آسٹریلیا کیخلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لی تھی۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے