اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

این اے 123 میں لدھڑ گاؤں کا علاقہ میئر ٹاؤن خستہ حالی کی تصویر پیش کرنے لگا

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(لاہور نیوز) این اے 123 میں لدھڑ گاؤں کا علاقہ میئر ٹاؤن خستہ حالی کی تصویر پیش کرنے لگا۔ علاقے کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

میئر ٹاؤن کے ناقص سیوریج سسٹم اور گلیوں میں کھڑا گٹروں کا گندا بدبودار پانی علاقہ مکینوں کے غم و غصے کا باعث بننے لگا۔ گزشتہ الیکشن میں میاں شہباز شریف اس حلقے سے الیکشن جیت تو گئے لیکن علاقے کا ترقیاتی کام ادھورا ہی چھوڑ دیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیاست دان ہر مرتبہ ووٹ مانگنے آجاتے ہیں لیکن جیتنے کے بعد علاقے کا رخ تک نہیں کرتے، علاقے کی خستہ حالی کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے، کوئی بات سننے اور کام مکمل کرنے کو تیار نہیں۔

لدھڑ گاؤں کے علاقے میئر ٹاؤن کے نئے ن لیگی امیدوار چودھری رضوان کہتے ہیں کہ گزشتہ حکومت یہاں کام اور وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی لیکن اس مرتبہ حکومت ملی تو ضرور علاقے کے مسائل حل کریں گے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جو بھی حکومت میں آئے عوام کی نمائندگی کرے اور مسائل کو حل کرے ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے