اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سردی کے باعث ڈینگی مچھر دم توڑنے لگا، کیسز میں نمایاں کمی

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(لاہور نیوز) سردی کی وجہ سے ڈینگی مچھر دم توڑنے لگا۔ شہر لاہور میں کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

لاہور میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں 8 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے آٹھ، پنجاب بھر میں 25 مریض زیر علاج ہیں۔

رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 7027 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں 2654، گوجرانوالہ 1591 اور ملتان میں 1464 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے